پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین ستی کو چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو کورکمانڈر راولپنڈی بنا دیا گیا

بدھ 4 اکتوبر 2006 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین ستی کو چیف آف جنرل سٹاف جبکہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو کور کمانڈر راولپنڈی مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 کور راولپنڈی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین ستی کو لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کی جگہ چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو صلاح الدین کی جگہ پر 10 کور کا کمانڈر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :