بھارت کے اعلیٰ دفاعی حکام کا اجلاس، پاکستان کی فوجی تیاریوں کا جائزہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 22:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) بھارت کے اعلیٰ دفاعی حکام کا اجلاس بدھ کو یہاں دارالحکومت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان کی فوجی تیاریوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری دفاع شینحردت، ہوم سیکرٹری وی کے دگل کے علاوہ دو سروسز چیفس جے جے سنگھ اور ایئر چیف مارشل ایس پی تیاگی سمیت وائس چیف آف نپول سٹاف ایس بھراتھن اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان بھر پور انداز میں فوجی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اس پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کا عمیق جائزہ لیا گیا اور دفاع کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مسلح افواج کو جدید تر بنانے کے حوالے سے اقدام پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :