راولپنڈی،ایوب پارک دھماکہ،ایمبولینسیں پہنچنا شروع ہو گئیں۔اپ ڈیٹ

بدھ 4 اکتوبر 2006 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء)ایوب پارک گولف کلب میں دھماکے کے بعد ایدھی کی ایمبولینسیں ایوب پارک پہنچ گئیں ہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے کہاہے کہ فضاء سے کچھ گولف پارک میں آ کر گرا ہے۔سیکورٹی فورسز،پولیس،فوج بھاری تعداد میں وہاں موجود ہیں سرکاری ذرائع کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔دھماکے کے بعد وہاں ایمبولینسیں نہیں پہنچیں تھیں مگر اب وہاں 2ایدھی ایمبولینسیں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پارک میں‌ قائم ریسٹورنٹ میں کام کرنیوالوں کے عزیز اقارب کی بڑی تعداد وہاں‌موجود ہے اور ان سمیت کسی کو بھی اندر جانے نہیں‌دیا جا رہا۔بم ڈسپوزل سکواڈ بھی وہاں‌پہنچ گیا ہے۔ایوب پار ک راولپنڈی کے ایک حساس مقام پر واقع ہے اور اس سے کچھ فاصلہ پر آرمی گولف کلب، صدارتی کیمپ آفس اور پاک فوج کے مختلف دفاتر قائم ہیں۔ پارک میں قائم مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کے ملازمین کے علاوہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے عوام کی قابل ذکر تعداد موجود ہے جبکہ پارک کے باہر نھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ پارک کے اندر کچھ ایمبولینس گاڑیوں کوبھی آتے جاتے دیکھاگیاہے۔