امریکی فوجی طیارے کی ہنگری میں ہنگامی لینڈنگ

جمعرات 5 اکتوبر 2006 11:43

بڈاپسٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) امریکی فوجی طیارے کو انجن میں فنی خرابی کے باعث ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڈاپسٹ میں ہنگری کے حکام نے بتایا کہ امریکی ایئرلائنز کے طیارے بوئنگ 757 کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ انجن میں فنی خرابی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس بارے میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجی اور عملے کے آٹھ ارکان سوار تھے۔ امریکن ٹرانس ایئر کے طیاروں کو زیادہ تر عراق اور افغانستان میں نیٹو مشن سے منسلک فوجیوں کی آمدورفت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :