بھارتی حکومت کشمیری نوجوان محمد افضل کی سزائےموت ختم کرے، حریت کانفرنس کے رہنما عمر فاروق کی اپیل

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:04

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت سے کشمیری نوجوان محمد افضل کی پھانسی کی سزا ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ دو ہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ سازش کیس میں سزا پانے والے محمد افضل کو بیس اکتوبر کو پھانسی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں‌کشمیری امریکی کونسل میں صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے گفتگو کے دوران عمرفاروق نے کہا کہ اگر کشمیری نوجوان کو پھانسی دی گئی تو علاقے میں پیدا ہونے والی منفی صورتحال کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی ۔

ان کاکہناتھاکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے اور بھارت کے منفی رویئے کے باعث مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب پیشرفت کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل جاری رہے گا