امریکی عدالت نے بش انتظامیہ کے داخلی جاسوسی اور وارنٹ کے بغیر گرفتاری پروگرام کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:06

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) امریکہ کی ایک عدالت نے بش انتظامیہ کے داخلی جاسوسی اور وارنٹ کے بغیر گرفتاری پروگرام کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ سینسنیٹی میں سرکٹ کورٹ آف اپیل کے تین ججوں پر مشتمل پینل نے اس حوالے سے دائر کردہ اپیل پر تین پیراگراف پر مشتمل متفقہ فیصلہ سنایا ہے تاہم فیصلہ کی زیادہ وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

ادھر عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر بش نے کہا ہے کہ یہ پروگرام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکرٹری ڈانا پیرینو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں آئینی حدود سے تجاوز کیا گیا ہے، آزادی اظہار اور رازداری پر ناجائز پابندیاں عائد کی گئی ہیں پروگرام کےتحت امریکہ کے اندر اور باہر بین الاقوامی فون کالز اور ای میلز کو مانیٹر کیا جاتا ہے اور دہشت گردوں سے رابطے چیک کئے جاتےہیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے اپیل کورٹ سے درخواست کی تھی کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے ممکنہ خطرے اور امریکی عوام کے تحفظ کے پیش نظر پروگرام کا جاری رہنا ضروری ہے۔ امریکی شہری آزادیوں کی یونین اور صحافیوں نے جنوری میں قانون کے خلاف اپیل دائر کی تھ

متعلقہ عنوان :