نیٹو فورسز نے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا

جمعرات 5 اکتوبر 2006 15:19

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) نیٹو فورسز نے پورے افغانستان میں فورسز کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے ساتھ ہی امریکہ کے فوجی نیٹو کے زیر کنٹرول آجائیں گے مشرقی افغانستان کے 14 صوبوں کا کنٹرول نیٹو کی انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے حوالے کرنے کے لئے کابل میں ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں صدر حامد کرزئی‘ نیٹو ‘ امریکی و اتحادی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے شرکت کی اس موقع پر نیٹو کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے افغانستان میں امن کا ایک نیا عمل شروع ہوجائے گا سکیورٹی انتظام رواں سال کے آخر تک نیٹو کے حوالے کرنا تھا تاہم طالبان کے حملوں میں اضافے کے باعث اس میں جلدی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :