امریکہ میں گزشتہ چندبرسوں میں اسلام تیزی سے پھیلا،رپورٹ

جمعرات 5 اکتوبر 2006 16:20

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006 ) امریکی مسلمانوں کی نصف کے قریب آبادی افریقی النسل باشندوں پر مشتمل ہے جبکہ گزشتہ چند سالوں میں لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن میں بھی اسلام تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں اس وقت ساٹھ لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں ،جن میں سے نصف سے زائد کی جائے پیدائش امریکہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یا تو مسلمان گھرانوں میں آنکھ کھولی یا شعور کی آنکھ سیتبدیلی? مذہب کا سفر طے کیا ۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایمانی کریما ایلس چیک اسلام قبول کرنے سے پہلے کمبرلی ایلزبیتھ ایلس تھیں ۔انہوں نے تئیس سال کی عمر میں دوران تعلیم اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایمانی کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان کیتھولک عیسائی تھا ،مگر وہ ایک کیتھولک مذہب کے نظریہ کی قائل نہیں تھیں۔ وہ ایک افریقی النسل امریکی ہونے کے ناطے اسلام کی ان تعلیمات سے متاثر ہوئی جو رنگ و نسل اورطبقاتی برتری سے قطع نظر مساوات کا سبق دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :