پنڈی بھٹیاں، موٹروے ایم 2 پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، باپ بیٹا ہلاک ڈرائیور شدید زخمی

جمعرات 5 اکتوبر 2006 19:01

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹرے ایم 2 پر کار بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 کار سوار موقع پر جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں حاجی محمد اسماعیل اور اس کا بیٹا محمد عاشق نوشہرہ سانسی (گوجرانوالہ) کے رہائشی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کار سوار موٹروے کے ذریعے کار پر فیصل آباد جار رہے تھے کہ کار ڈرائیور سو گیا اور آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ شدید زخمی ڈرائیور اصغر علی کو تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں طبی امداد کے کر ریفر کر دیا گیا۔ دونوں باپ بیٹا کی لاشیں ورثا کے حوالہ کر دی گئی۔ پنڈی بھٹیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :