چوہدری شہباز کی زیرصدارت وزارت بہبود آبادی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 5 اکتوبر 2006 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) وزارت بہبود آبادی میں جمعرات کی کو وفاقی وزیربرائے بہبود آبادی چوہدری شہباز حسین کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزارت کی ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اورفارن اسسٹنٹ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈائریکٹر پلاننگ مسز رفیق رضاکمبوہ اور فارن اسسٹنٹ ونگ کے ڈائریکٹر امانت رسول نے موجودہ جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ پاپولیشن ہاؤس کی تعمیر اور فیصل آباد لاڑکانہ  سکھر  ساہیوال  ایبٹ آباد میں بہبود آبادی کے تربیتی مراکز کی تعمیر کے جاری منصوبوں میں مزید پیش رفت کی جائے اجلاس میں بتایا گیا کہ مستقبل کے منصوبوں جس میں کوئٹہ  ملتان  اور پشاور سندھ میں پاپولیشن ویلفیئرٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں کے قیام پربنیادی کام شروع کیاجاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آبادی پرکنٹرول کرنے کی حکمت عملی میں مصروف ڈونر ایجنسیوں ار سوشل مارکیٹنگ سیکٹر کی تنیموں کوکارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا اورکہاکہ سوشل مارکیٹنگ کی تنظیموں کووزارت بہبود آبادی کے ساتھ قومی پالیسی فرنٹیئر ورک کے اندر کام کرنا چاہیے تاکہ قومی پالیسی کے تعین شدہ شدہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی دریں اثناء وزیرنے فارن اسسٹنٹ ونگ کی کارکردگی اور لگن کا سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر شہزادہ شیخ نے وفاقی وزیر بہبود آبادی کے منصوبوں میں مصروف بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ وزارت کی حالیہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری حفیظ الرحمن بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :