صومالیہ،حکومت سے تعلق رکھنے والے 36 ممبران پارلیمنٹ اسلام پسند اپوزیشن میں شامل ہو گئے

جمعرات 5 اکتوبر 2006 21:57

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) صومالیہ میں حکومت سے تعلق رکھنے والے 36 ممبران پارلیمنٹ اسلام پسند اپوزیشن میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسلامی رہنما شیخ حسن دہر اولس نے ممبران پارلیمنٹ کی اپوزیشن میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے آنے سے تحریک بہتر انداز میں چلانے میں مدد مل سکے گی۔ ایک اور اسلامی ہنما شیخ شریف احمد نے بتایا کہ ہم نے مل کر ملک کو غیر ملکی فورسز سے محفوظ بنانا ہے۔