مقبوضہ کشمیر میں جھڑپین‘ 2مجاہد شہید‘ 3بھارتی فوجی زخمی

جمعہ 6 اکتوبر 2006 11:55

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ دو مجاہد شہید جبکہ تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ہیں بھارتی فوج نے بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزبانڈی پورہ کے علاقے بازی پورہ میں راشٹریہ رائفلز سے وابستہ سکیورٹی اہلکاروں اور مجاہدین کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ میں ایک مجاہد جام شہادت نوش کرگیا جبکہ تینبھارتی فوجی زخمی ہوگئے بھارتی فوج نے اس جھڑپ کی تصدیق کردی ہے۔

ادھر سری گام کپواڑہ میں پولیس ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کرروائی کے دوران البدر مجاہدین سے تعلق رکھنے والے ایک مجاہد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ بی ایس ایف نے دنار کیلر پلوامہ میں مشتاق احمد وانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گرنیڈ اور راؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔