انسانی حقوق کی تنظیمیں افضل گورو کی سزائے موت رکوانے کیلئے کردار ادا کریں‘ سردار رؤف کشمیری

جمعہ 6 اکتوبر 2006 12:21

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (رؤف کشمیری) کے چیئرمین سردار رؤف کشمیری نے کہا ہے کہ بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جس سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ڈاکٹر افضل گورو کی سزا مشکوک ہے وہ ایک سچا محب وطن ہے جس کی سزائے موت رکوانے کے لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں گزشتہ روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ ساٹھ سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے جس کے ذریعے وہ کسمیریوں کو ان کی آزادی سے محروم رکھنے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس کا بین الاقوامی برادری نے کوئی نوٹس نہیں لیا انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کوئی لے کر نہیں دے گا بلکہ اس کے لئے ہمیں خود جدوجہد کرنا ہوگی بالکل اسی طرح ڈاکٹر افضل گورو کی پھانسی کی سزا کے خلاف تمام کشمیریوں کو متحد ہونا پڑے گا اب بھارت اپنے کالے قوانین زیادہ دیر تک کشمیریوں پر استعمال نہیں کرسکتا بھارتی حکومت کو ڈاکٹر افضل گورو کی سزائے موت منسوخ کرنا ہوگی ورنہ ایک اور مقبول بٹ جنم لے گا جس سے تحریک آزادی کو تقویت ملے گی۔