آزادکشمیرکے 4خوش نصیب ملازمین اس سال حج بیت اللہ میں خادمی کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے

جمعہ 6 اکتوبر 2006 12:27

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) آزادکشمیرکے 4خوش نصیب ملازمین اس سال حج بیت اللہ میں خادمی کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ان میں 2جریدہ اور2غیر جریدہ ملازمین شامل ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز وزیر اوقاف وٹرانسپورٹ حافظ حامد رضا کے آفس چمبر میں مختصر سی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں وزیر جنگلات سید مرتضیٰ گیلانی ،وزیر زراعت شفیق جرال اوردیگرآفیسران بھی موجود تھے ۔

قرعہ اندازی کے زریعے 24ملازمین میں سے 4خوش نصیب جن میں دو غیر جریدہ محمد صابر ،مدثر اقبال چوہدری ،جبکہ جریدہ کے اشفاق احمد ہاشمی اورمحمد حسین شامل ہیں جبکہ ان کے متبادل کے طور پر غیر جریدہ کے محمد شریف اورندیم جبکہ جریدہ کے محمد زبیراوررشید اعوان ہوں گے ۔وزیر اوقاف نے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :