میری کتاب تین ماہ تک شائع ہوجائے گی اس میں کوئی متنازعہ بات نہیں ہوگی چوہدری شجاعت حسین

جمعہ 6 اکتوبر 2006 15:53

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی یاداشتوں پر مشتمل کتاب آئندہ تین ماہ تک مارکیٹ میں آجائے گی جس سے حاصل ہونے والی آمدن غربا ء میں تقسیم کردی جائے گی یہ بات چوہدری شجاعت حسین نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں خارجہ پالیسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مشرف نے کتاب میں سچ لکھا ہے ان کی کتاب پر تنقید بلا جواز ہے ہمارے معاشرے میں بیوی سے بعض باتیں خفیہ رکھی جاتی ہیں مگر صدر مشرف نے اس باتوں کو خفیہ نہیں رکھا اس سے زیادہ سچ اور کیا ہو سکتا ہے جو صدر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے تاہم میری کتاب میں کوئی متنازعہ بات نہیں ہوگی اب میں نے سیاسی زندگی میں جو دیکھا ہے وہ اس کتاب لکھ دیا ہے یہ کتاب تین ماہ تک مارکیٹ میں آجائے گی تاہم اتنی تعداد میں فروخت نہیں ہوگی جتنی صدر مشرف کی کتاب فروخت ہوئی ہے میری کتاب کی فروخت سے جتنی آمدن حاصل ہوگئی وہ غرباء میں تقسیم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :