عید الفطر سے قبل کراچی سے اندرون ملک خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا شیڈول جاری

جمعہ 6 اکتوبر 2006 16:26

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر سے قبل کراچی سے اندرون ملک خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق پہلی ٹرین 21 اکتوبر کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے براستہ فیصل آباد سرگودھا کے لیے کراچی کینٹ سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین 21 اکتوبر کو ہی لاہور‘ پشاور کے لیے 2:30 بجے دن کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اور تیسری ٹرین 22 اکتوبر کو لاہور اور راولپنڈی کے لیے 5:30 بجے شام کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :