امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہم جنسوں کے درمیان شادی پر دوبارہ پابندی

جمعہ 6 اکتوبر 2006 17:17

سان فرانسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2006ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے ذیلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہم جنسوں کے درمیان شادی پر دوبارہ پابندی عائد کر دی جبکہ شادی کی تشریح کو محض عورت اور مرد کے درمیان ازدوال رشتے کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت نے ہم جنسوں کے درمیان شادی پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے جس کے خلاف ہم جنس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایک ذیلی عدالت نے ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کو درست قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :