ایران کیخلاف پابندیوں کی ہر موقع پر مخالفت کریں گے،روس

جمعہ 6 اکتوبر 2006 18:31

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2006ء) روس نے ایک بار پھر ایران کے خلاف پابندیوں کی سخت مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی بحران جلد بازی سے نہیں بلکہ معاملے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دارالحکومت وارسا میں پولینڈ کی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لئے اخباری کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں جلد بازی سے گریز کیا جائے اور معاملہ کو افہام و تفہیم اور سفارتی ذریعوں سے حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں۔ روس ہر موقع پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :