امریکا یورپی یونین کے درمیان فضائی مسافروں کی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

جمعہ 6 اکتوبر 2006 20:03

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2006ء) امریکہ اور یورپی یونین نے طویل مذاکرات کے بعد فضائی مسافروں کے متعلق معلومات کے ایک نئے معاہدے پر اتفاق رائے کا اظہار کیاہے اس نئے معاہدے کے تحت یورپین یونین نے اپنی صوابدید پر امریکہ کو فضائی مسافروں کے بارے میں34 اجزاء پر مشتمل معلومات فراہم کرے گا اس سے قبل امریکہ کو یہ اختیار تھا کہ ہ کسی بھی مسافر کے بارے میں معلومات یورپین یونین س حاصل کرسکتا تھا یورپین یونین نے اس معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیاہے جو کہ ویڈیو کانفرنس پر نو گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے امریکہ اور یورپین یونین کے درمیان اس نوعیت کا پچھلا معاہدہ ایک اکتوبر کو ختم ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں اطراف اس کی تجدید کرنے میں ناکام رہے تھے نیا معاہدہ کی معیاد جولائی 2002ء ہے یاد رہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد امریکہ نے یورپین یونین سے استدعا کی تھی کہ وہ اس سے فضائی مسافروں کی بابت معلومات کاتبادلہ کرے۔

متعلقہ عنوان :