سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا

جمعہ 6 اکتوبر 2006 00:48

نیاز محمد کو خود سوزی کی کوشش کے بعد پولیس اہلکار ہسپتال لے جا رہے ہیں۔۔
نیاز محمد کو خود سوزی کی کوشش کے بعد پولیس اہلکار ہسپتال لے جا رہے ہیں۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2006ء) وفاقی دارالحکومت میں چار روز قبل سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والا تیس سالہ نیاز محمد ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد جاں‌بحق ہوگیا ،نیاز محمد کا تعلق سندھ کے علاقے سانگھڑ سے تھا جبکہ وہ اسلام آباد میں میڈیکل لیبارٹری میں کام کرتا تھا نیاز محمد نے چار روز قبل سپریم کورٹ سامنے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تاہم وہاں موجود افراد نے آگ پر قابو پایا ،نیاز محمد کی جیب سے ملنے والی تحریر کے مطابق نیاز کو سندھ سے ہی تعلق رکھنے والے چار افراد جو کہ اسکے ساتھ ہی رہائش پذیر تھے مختلف اوقات میں ڈرا دھمکا رہے تھے لیکن پولیس اس پر کوئی کاروائی نہیں‌کررہی تھی۔

متعلقہ عنوان :