کشمیری نوجوان کو جنگجو قرار دیکر ہلاک کرنے پر بی ایس ایف افسر کیخلاف کورٹ آف انکوائری

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 12:09

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) مقبوضہ کشمیر میں بی ایس ایف کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو غیر ملکی جنگجو قرار دے کر ہلاک کرنے کے انکشاف کے بعد بی ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر کے خلاف کورٹ آف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس کیس کے سلسلہ میں نئی دہلی ہائی کورٹ نے بی ایس ایف سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر کو 42 بٹالین بی ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر نریندر سنگھ نے ایک کشمیری نوجوان کو فرضی جھڑپ کے دوران ہلاک کیا جس کے بعد اسے غیر ملکی جنگجو قرار دیا گیا ایک عام کشمیری نوجوان کو غیر ملکی جنگجو قرار دے کر مذکورہ کمانڈنگ آفیسر نے اپنے ایک سینئر آفیسر کے ذریعے اپنے نام کی سفارش کی تاکہ اسے صدر جمہوریہ کی طرف سے بہادری کا انعام دیا جائے تاہم مذکورہ بی ایس ایف یونٹ کے ایک کانسٹیبل سبھاش راٹھور نے جب اس فرضی تصادم آرائی کے سلسلے میں بی ایس ایف کے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا تو بی ایس ایف نے اس کیس کی کورٹ آف انکوائری کرانے کے احکامات صادر کئے۔

متعلقہ عنوان :