آزاد کشمیر میں کسی کو اچھل کود کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ فدا کیانی

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 12:29

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس کی حکومت نے آزاد خطے کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس مقصد کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں آزاد خطے کیک تعمیر نو او رمتاثرین زلزلہ کی باوقار بحالی کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں ہمہ وقت ادا کررہی ہیں اپوزیشن کو انتحابی نتائج کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرکے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے خطے کے اندر کسی کو اچھل کود اور عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی یہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے فدا کیانی نے کہا کہ آزاد خطے کے عوام اور مہاجرین جموں وکشمیر نے مسلم کانفرنس پر تاریخ ساز اعتماد کا اظہار کیا ہے اپوزیشن کو اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مثبت جمہوری سوچ کا عملی مظاہرہ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے حکومت کے خلاف بیان بازی اور تحریک چلانے کے اعلانات ان کی بوکھلاہٹ اور دماغی ریض ہونے کا نتیجہ ہے بیرسٹر سلطان محمود کو اعلان فوبیا ہوگیا ہے وہ ہر رات سوتے میں ایک نئے اعلان کا خواب دیکھتے ہیں اب موصوف کو تحریک چلانے کا شوق پیدا ہوا ہے لیکن اس کا بھی وہی حشر ہوگا جو ماضی میں موصوف کی طرف سے ہر روز ایک نئے اعلان کا ہوتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر کا پانچ سالہ سیاہ ترین دور لوگوں کے سامنے ہے میرپور میں ترقیاتی ادارہ کا الامنٹ رجسٹر اپنا کمیشن وصول کرنے کے لئے بیرسٹر موصوف کے والد محترم کے پاس ہوتا تھا اور بیرسٹر کابینہ کے وزراء جعل سازیوں کے ذریعے کرپشن کے ماہر تھے فدا کیانی نے کہا کہ بیرسٹر ہماری زبان نہ ہی کھلوائیں تو ان کے لئے اچھا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :