صوبے کے ہر ضلع میں ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس کھولے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 19:00

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس کھولے جائیں گے جو کالجوں میں قائم کئے جائیں گے اس مقصد کیلئے کالج کو کمپیوٹر اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ورچوئل یونیورسٹی کے پشین کیمپس کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو تجرباتی کیمپس کیلئے وہ اپنے خصوصی فنڈ سے رقم فراہم کریں گے اور اس کیلئے ورچوئل یونیورسٹی تیکنیکی تعاون فراہم کریگی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی اور اطیمنان کا اظہار کیا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے کام شروع کردیا ہے اور اب تک علاقے کے 44طلباء یہاں داخلہ لے چکے ہیں ‘ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ علاقہ کے مزید نوجوان بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈائریکٹر نوید اے ملک نے گورنر کو یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی سطح پر اس ادارے کے قیام کو پانچ سال ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں 60شہروں میں ایک سو کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ 11گیارہ ہزار طلباء و طالبات کو رجسٹر کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پشین کیمپس میں داخلے کیلئے خصوصی طور پر 45فیصد کے بجائے 40فیصد نمبر رکھے گئے ہیں جبکہ فیس میں بھی رعایت فراہم کی گئی ہے ۔ بعد میں گورنر نے کیمپس کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :