سینئر صوبائی وزیر سراج الحق زلزلے کو ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن متاثرہ علاقے بالاکوٹ میں گزاریں گے

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 19:08

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) صوبہ سرحد کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کی صوبائی امیر سراج الحق گزشتہ قیامت خیز زلزلے کا ایک سال مکمل ہونے پرآج اتوار آٹھ اکتوبر کو پورا دن شدید متا ثرہ علاقے بالا کو ٹ میں گزارینگے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے امراء اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیدار اور دیگر سرکاری عملہ بھی انکے ہمراہ ہوگا پروگرام کے مطابق وہ اتوا کو صبح آٹھ بجے بالا کوٹ کے علاقہ نندرہ میں تقریبا دو ہزار متاثرین کے اجتماع سے خطاب کرینگے جو آج ٹی وی پر براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگا بعد ازاں وہ الخدمت فاؤنڈیشن کی تقاریب میں شرکت کریں گے اور متاثرین سے اجتماعی و انفرادی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :