افغانستان میں جمہوریت کیلئے کی جانے والی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہیں‘ ڈونلڈ رمز فیلڈ

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 19:15

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمیز فیلڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جمہوریت کے لئے کی جانے والی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو رہی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں ہفتہ کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ امریکی کوششوں کے باوجود افغانستان میں جمہوریت کے قیام کے ئے حالات ساز گار نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ کی بڑھتی ہوئی کاشت پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس کے علاوہ تشدد کے واقعات میں افزوں اضافہ افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر گز مایوس نہیں ہے ہماری کوششیں ہر حال میں درست سمت میں جاری و ساری رہیں گی اور جس مقصد کے لئے ہم نے افغانستان میں قدم رکھا تھا وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ امریکی فورسز کا افغانستان آنیکا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں تھا کہ ہم یہاں جنگجوؤں کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دیں ایسا جلد یا بدیر ہو کر رہے گا۔ رمز فیلڈ نے کہا کہ طالبان دوبارہ سر اٹھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اتحادی فورسز کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :