افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو صحافی ہلاک

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 19:25

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) شمالی افغانستان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو صحافی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزار ت داخلہ کے ترجمان زمرے بشرے نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صحافی شمالی افغانستان میں ایک دستاویزی فلم پر کام کررہے ھتے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان کو ہلاک کر دیا ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں صحافی بغلان کے علاقے سے وسطی صوبے بامیاں آرہے تھے واضح رہے کہ افغانستان میں تشدد کی حالیہ کاروائیاں زیادہ تر جنوبی صوبوں قندھار ، خوست اور جلال آباد میں واقع ہو رہی ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی افغانستان میں بھی اس نوعیت کا واقعہ رونما ہوا ہے ۔