آزاد کشمیر اورصوبہ سرحد میں ‌ آنے والے ہولناک زلزلے کو ایک برس مکمل ۔۔۔ زلزلےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی یاد میں یوم استقامت منایا گیا ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2006 12:35

آزاد کشمیر اورصوبہ سرحد میں ‌ آنے والے ہولناک زلزلے کو ایک برس مکمل ..
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) آزاد کشمیر اور صوبہ سرحد میں ‌ آنے والے ہولناک زلزلے کو ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر آج یوم استقامت منایا گیا۔ یہ دن اس عزم کے ساتھ منایاگیا کہ زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ آٹھ بج کر باون منٹ پر زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ اس سے ایک منٹ قبل سائرن بجائے گئے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں نماز فجر کے بعد زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ صدر مملکت جنرل پرویز مشرف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد، چکوٹھی، گڑھی حبیب اللہ اور مانسہرہ کا دورہ کیا جبکہ وزیراعظم شوکت عزیز نے بٹ گرام، ڈاڈر اور باغ کا دورہ کیا۔ صدر مشرف نےمظفر آباد میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعظم شوکت عزیز نے باغ، بٹ گرام اور ڈاڈر کا دورہ کیا۔