نیپال میں مسافر بس کھائی میں جا گری‘7 ہلاک‘ 40زخمی

اتوار 8 اکتوبر 2006 13:11

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔8اکتوبر 2006ء) نیپال میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔ نیپالی پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کے روز نیپال کے ضلع دھاویل دورا میں ا وقت پیش آیا جب مسافر بس مہندرا نگر سے بیتاوی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سڑک سے پھسل کر کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوراًموقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک ہونے والوں کو نکالا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 10 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :