کشمیر کو اپنی آنکھوں سے اجڑتے ہوئے دیکھا، بچوں کی چیخیں اب بھی سنائی دے رہی ہیں، سکندر حیات

اتوار 8 اکتوبر 2006 14:02

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔8اکتوبر 2006ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردارسکندر حیات خان نے کہاہے کہ 8 اکتوبر کو میں نے اپنی آنکھوں سے کشمیر کو اجڑتے ہوئے دیکھا، بچوں، عورتوں اوربوڑھوں کی چیخیں اب بھی میرے کو سنائی دے رہی ہیں، کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہرمشکل گھڑی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نملی کیبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام 8 اکتوبر کے شہداء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ این جی اوزکے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا خاص کر کوٹلی کے عوام کو باغ، راولاکوٹ اور مظفر آباد کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان جنرل پریزمشرف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدگان کوتنہا نہیں چھوڑا ان کے جذبے نے قوم کو حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹھ اکتوبر کے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا۔ آخرمیں سکندر حیات خان نے نوید فاؤنڈیشن ایمبولینس پروجیکٹ کیلئے پچاس ہزارروپے عطیہ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :