وزیر اعظم شوکت عزیز کے سیکورٹی اہلکار کی باغ کے ضلعی آفیسر سے بدتمیزی کیخلاف صحافیوں کا احتجاج، تقریب کا بائیکاٹ کر دیا

اتوار 8 اکتوبر 2006 16:52

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) وزیر اعظم شوکت عزیز کے سیکورٹی اہلکار کی طرف سے ایک مقامی آفیسر کی تذلیل اور توہین آمیز سلوک کے بعد باغ کے صحافیوں نے وزیر اعظم کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ قبل ازیں جب سیکورٹی اہلکار نے لوکل آفیسر کی تذلیل کی تو صحافی نعرہ بازی کرتے ہوئے تقریب سے باہر نکل آئے اور مین سڑک پر دھرنا دیا، صحافی ریاستی تشخص کی پامالی کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، وزیر مملکت طارق عظیم، وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صحافیوں کے ساتھ باہر نکل آئے اور صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس اہلکار کے خلاف کارروائی کریں گے جس کے بعد صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کر دیا اور واپس تقریب میں چلے گئے بائیکاٹ کے بعد غیر ملکی میڈیا نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :