حب، کراچی سے آنے والی کوسٹر کو حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 8 اکتوبر 2006 16:54

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) بلوچستان کے علاقے حب کے قریب کراچی سے حب آنے والی کوسٹر کو خوفناک حادثہ‘ خاتون سمیت3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب میں بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کے درمیان ریور روڈ پر کراچی سے حب آنیوالی تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کالج کی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والی 55سالہ خاتون کا نام ثمینہ بی بی بتایا جاتا ہے جبکہ باقی دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی ۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :