ایران کے معروف عالم دین آیت اللہ کاظمینی 200 ساتھیوں سمیت گرفتار

اتوار 8 اکتوبر 2006 23:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) ایران میں پولیس نے جھڑپوں کے بعد ایران کے علماء کے حوالے سے قوانین و نظام کو چیلنج کرنے والے معروف عالم دین آیت اللہ کاظمینی کو 2 سو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پولیس نے ایران کے علماء کے حوالے سے قوانین کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اس نظام کو چیلنج کرنے والے ایک معروف عالم دین آیت اللہ محمد کاظمینی کو ان کے 200پیروکاروں و حامیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تہران کے گورنر عبداللہ روشان نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کاظمینی سمیت جن لوگوں نے علاقے میں گڑ بڑ پھیلانے کی کوشش کی ان تمام کو گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں پولیس اور کاظمینی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :