مالی میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم‘ 15 افراد ہلاک‘ 22زخمی

پیر 9 اکتوبر 2006 12:39

باما کو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) مغربی افریقہ کے ملک مالی میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت باماکو سے چار سو پچاس کلومیٹر دور شمال میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس میں سکول کے طلباء اور دیگر مسافر سوار تھے۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :