افغانستان میں نیٹوکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈرچرڈز آج پاکستان پہنچ رہے ہیں‌۔ صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات میں‌طالبان کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال یوگا

پیر 9 اکتوبر 2006 13:29

افغانستان میں نیٹوکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈرچرڈز آج پاکستان پہنچ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) افغانستان میں نیٹوکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈرچرڈز آج پاکستان پہنچ رہے ہیں‌۔ جہاں‌ وہ صدر جنرل پرویز مشرف سے ‌طالبان کے خلاف جاری آپریشن،افغانستان کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کو روکنے کی حکمت عملے پر تبادلہ خیال کریں‌گے ۔کابل میں نیٹوافواج کے ترجمان نے کہا کہ نیٹوکے کمانڈر اور برطانوی جنرل ڈیوڈرچرڈز پاکستان کے دورے میں صدرپرویزمشرف سےبات چیت کریں گے۔

نیٹوترجمان نے ان اطلاعات کو مستردکیاکہ نیٹو کمانڈرکے دورے کا مقصد پاکستان پرطالبان کو کنٹرول کرنے کیلئے دبائوڈالناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کے مختلف طریقوں پر غورکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے امریکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹوکی فوج کے سربراہ کمانڈر جنرل ڈیوڈرچرڈنے کہاتھا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران سیکورٹی اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری نہ لائی جاسکی تو افغان عوام کی حمایت سے طالبان دوبارہ اقتدارمیں آجائیں گے ۔

جنرل ڈیوڈ رچرڈز کاکہنا تھا کہ سیکورٹی کی خراب صورتحال کے باعث افغان عوام کا موجودہ حکومت اوراتحادی فورسز پر اعتمادختم ہوتاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوام طالبان کو اقتدارمیں دیکھنا نہیں‌چاہتے لیکن موجودہ صورت حال برقرا رہی تو ان کے پاس پرانے طرززندگی کواختیارکرنے کے سوااور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزیدڈھائی ہزار اضافی فوجیوں کی ضرورت ہے۔