کامیاب ایٹمی تجربہ‘ شمالی کوریا آٹھویں جوہری طاقت بن گیا

پیر 9 اکتوبر 2006 13:43

کامیاب ایٹمی تجربہ‘ شمالی کوریا آٹھویں جوہری طاقت بن گیا
پیانگ یانگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) شمالی کوریا پہلا زیر زمین کامیاب ایٹمی تجربہ کرکے دنیا کی آٹھویں جوہری طاقت والا ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اپنے پہلے زیر زمین کامیاب ایٹمی تجربے کے بعد دنیا کا آٹھواں جوہری طاقت والا ملک بن گیا دیگر جوہری طاقتوں میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین جس میں امریکہ‘ برطانیہ‘ فرانس‘ چین اور روس شامل ہیں کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی ایٹمی طاقت کے حامل ہیں واضح رہے کہ شمالی کوریا نے پیر کے روز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 36 منٹ پر اپنا پہلا زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق دھماکے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :