بادشاہ کی منظوری کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے کابینہ کا اعلان کردیا

پیر 9 اکتوبر 2006 13:51

بنکاک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) بادشاہ کی منظوری کے بعد تھائی لینڈ کے نئے وزیراعظم نے کابینہ کا اعلان کردیا ہے ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول آول یادجے نے عبوری وزیراعظم کی جانب سے منتخب کی جانے والی کابینہ کی منظوری دے دی ہے رپورٹ کے مطابق نئی کابینہ میں زیادہ تر وزارتیں معروف ماہرین معاشیات طویل مدت تک سرکاری منصب پر رہنے والے افراد اور فوج کے دو افسران کو دی گئی ہیں نائب ویراعظم اور وزیرخزانہ کا عہدہ تھائی لینڈ کے مرکزی بینک کے سربراہ پریدیا تھرون دیواکولا جبکہ وزارت خارجہ کا قلمدان نیتاپیبوسونگ کرم کو اور وزیر دفاع جنرل بنروڈ سومٹیڈ کو بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :