لندن میں صدر پرویز مشرف اور بھارتی وزیراعظم کے مابین ملاقات آئندہ ہفتے ہو گی

پیر 9 اکتوبر 2006 14:55

منموہن اور مشرف کی فائل فوٹو
منموہن اور مشرف کی فائل فوٹو
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان آئندہ ہفتے لندن میں ملاقات ہو گی اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاچن مسئلہ کے فوری حل پر بھی غور ہو گا ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی مرکزی وزیر نے بتایا کہ لندن کی ملاقات میں دیگر تصفیہ طلب امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے بھارتی وزیراعظم برطانیہ اور فن لینڈ کے دورے کے پہلے مرحلہ پر پیر کو لندن پہنچ گئے ہیں وزیر تجارت کمال ناتھ‘ وزیر مملکت امور خارجہ آنند شرما کے علاوہ اعلی حکام اور 70 افراد پر مشتمل تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے لندن میں صدر جنرل پرویز مشرف اور منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات کی باوثوق ذرائع نے تصدیق نہیں کی-