افغانستان میں نیٹو اور ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ رچرڈ پاکستان پہنچ گئے ، منگل کے روز پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 9 اکتوبر 2006 16:41

افغانستان میں نیٹو اور ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ رچرڈ پاکستان پہنچ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) افغانستان میں نیٹو اور ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ رچرڈ پاکستان پہنچ گئے وہ منگل کے روز پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ صدر جنرل پرویز مشرف سے ‌طالبان کے خلاف جاری آپریشن،افغانستان کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کو روکنے کی حکمت عملے پر تبادلہ خیال کریں‌گے ۔اس سے قبل کابل میں نیٹوافواج کے ترجمان نےان اطلاعات کو مسترد کردیا تھا کہ نیٹو کمانڈرکے دورے کا مقصد پاکستان پرطالبان کو کنٹرول کرنے کیلئے دبائوڈالناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کے مختلف طریقوں پر غورکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :