پاک عرب کھاد فیکٹری فضلہ درست ٹھکانے لگا رہی ہے یا نہیں ؟ قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کا وزارت ماحولیات کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

پیر 9 اکتوبر 2006 19:04

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی برائے نجکاری وسرمایہ کاری نے ایک ریفرنس وزارت ماحولیات کو اس امرکا تعین کرنے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیاہے کہ آیاپاک عرب کھاد ملتان کیماوی فضلہ ماحولیاتی تحفظ کے مروجہ معیار کے مطابق ٹھکانے لگا رہی ہے قائمہ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی سید محمد اصغر شاہ کی سربراہی میں پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواکمیٹی کے اکان نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ پاک عرب کھاد کمپنی ملتان ماحولیاتی اسٹینڈرڈ پر عملدرآمد نہیں کررہی اورکیمیاوی فضلہ فیکٹری کے آس پاس کے علاقے میں ٹھکانے لگایا جارہا ہے علاوہ ازیں کھاد پلانٹ سے خارج ہونے والے مادے کو نہروں میں چھوڑا جارہاہے جس سے عوام میں تشویش پیدا ہو رہی ہے کمیٹی نے بھی اس پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت ماحولیات کو ہدایت کی ہے کہ کھاد فیکٹری کی نئی انتظامیہ معاہدے کے تحت ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کے بارے میں اسٹینڈر پر عملدرآمد کرے وزیر نجکاری نے یقین دلایا کہ نجی شعبے کے حوالے کئے جانے والے حکومتی اداروں کی انتظامیہ کو معاہدوں میں درج ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا پابند کیا جائے گا اس سے قبل وزارت نجکاری کے نمائندوں نے قائمہ کمیٹی کو پاک عرب کھاد کمپنی کی نجکاری کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ آٹھ کمپنیوں نے اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی جانچ پڑتال کے بعد نجکاری پر کابینہ کمیٹی نے ریفرنس پرائس مقرر کی مئی 2006ء میں فیکٹری کی بولی ہوئی اور کنسوریشم آف ریلائنس ایکسپورٹ لمیٹڈ کی 190.10 روپے فی شیئر کے حساب سے چودہ ارب بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بولی کو کامیاب قرار دیا گیا قائمہ کمیٹی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئی انتظامیہ کہیں پلانٹ کو کسی اورجگہ پر منتقل نہ کردے تاکہ اس کے موجودہ رقبے کو رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کیا جاسکے تاہم کمپنی کے نمائندے نے یقین دلایا کہ نہ تو کمپنی کا ایسا کو ارادہ ہے اور نہ ہی یہ فزیبل تھا بعد میں وزارت نجکاری نے کمیٹی کو پی ٹی سی ایل کی نجکاری پر بھی بریفنگ دی اجلاس میں وزیر برائے نجکاری زاہد حامد اور ارکان اسمبلی فوزیہ وہاب ، ملک غلام، مرتضی منیلا ، اعجاز احمد چوہدری ، مس گل فرخندہ ، مسز نیئر سلطانیہ ، دیوان سید جعفر حسین بخاری ،خواجہ محمد آصف ، محمد انور بھٹو نے شرکت کی نجکاری کمیشن اورپاک عرب کھاد کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے �

(جاری ہے)