سول سیکرٹریٹ بلوچستان کے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی

پیر 9 اکتوبر 2006 19:29

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) سول سیکریٹریٹ حکومت بلوچستا ن کے ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی پیرکو صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالرحمان جمالی نے کی ۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی میں تین خوش نصیب آفیسران نعمت اللہ سیکشن آفیسر لائیو اسٹاک ، حامد الکریم ڈپٹی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سید محمد حسن شاہ انڈر سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نام نکلے ہیں جبکہ ان کے متبادل کے لئے عبدالکریم سیکشن آفیسر تعلیم ، پرویز اقبال کنٹرولر پرنٹنگ پریس اور شائستہ نواب سیکشن آفیسر جنگلات کے نام حج کی سعادت کے لیے نکلے ہیں۔

سیکریٹریٹ اسٹاف کے آدم خان لائیو اسٹاک ، محمد ابراہیم جونیئر کلرک ایس اینڈ جی اے ڈی اور عبدالنبی اسٹیٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے نکلے ہیں۔ جبکہ ان کے متبادل کے طور پر محمد وارث سینئر کلرک ، محمد انور سی اینڈ ڈبلیو ، ڈرائیور ایس اینڈ جی اے ڈی اور محمد یعقوب سینیئر اسٹینو گرافر ایس اینڈ جی اے ڈی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :