شمالی کوریا کی سرحد پر متعین چینی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ

منگل 10 اکتوبر 2006 15:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے جوہری تجربے کے بعد چین نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد پر متعین فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک اخبارنے بتایاکہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں شمالی کوریا کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد پر متعین فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ کسی بھی کیمیائی حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی مشقیں شروع کردی ہیں دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس بدستور جاری ہے اور اس میں تعطل نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :