اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری،ایک فلسطینی شہید،3 زخمی

منگل 10 اکتوبر 2006 16:34

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) شمالی غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی ٹی وی کے مطابق فلسطینی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل کے روز شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا فلسطینی شخص قسام راکٹ لانچر لے جارہا تھا۔