کوئٹہ،ایف آئی اے کی حوالات سے 12افغانی فرار

منگل 10 اکتوبر 2006 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوئٹہ کی حوالات سے 12افغان باشندے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور حکام نے پاک افغان بارڈر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50افغان باشندے کو گرفتار کرکے بعد میں ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان 50قیدیوں میں سے 12افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کا پاس قیدیوں کو رکھنے کیلئے باقاعدہ حوالات موجود نہیں چمن ‘گوادر ،تفتان اور دوسرے سرحدی علاقوں سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے سینکڑوں افراد کو ایف آئی اے کے ہیڈ آفس کے برآمد میں رکھا جاتا ہے ۔ کارروائی کے بعد ان قیدیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں روانہ کردیئے جاتے ہیں۔