‌انٹرنیٹ رابطوں کو مؤثر بنانے کیلئے سیٹلائٹ حب قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا لاہور میں خطاب

منگل 10 اکتوبر 2006 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ‌تازہ ترین) وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پروزیز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبے میں انٹرنیٹ رابطوں کو مؤثر بنانے کیلئے سیٹلائٹ حب قائم کیا جائے گا۔ جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے لاہور میں ‌پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اجلاس کے دوران بتائی۔وزیر ِ‌اعلیٰ‌پنجاب ‌نے کہا کہ صوبے میں‌آئی ٹی شعبے کے فروغ کے لیے سافٹ‌وئیر ٹیکنالوجی پارک سمیت سات ارب روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں‌نے کہا کہ سرکاری اداروں‌کی انتظامی صلاحیت بہتر بنانے اور سماجی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔