کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف صدر کے علاقے میں ہنگامہ آرائی

منگل 10 اکتوبر 2006 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف کاروباری علاقے صدر میں زینب مارکیٹ، زیب النساء، اسٹریٹ، فاطمہ جناح روڈ اور عبداللہ ہارون روڈ اور اس کے قرب و جوار میں آج دوپہر سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف افطار کے بعد علاقے کے مکین اور دکاندار بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہجوم نے پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کر دیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ عنوان :