نائیجریا ، مسلح دیہاتیوں نے غیرملکی تیل کمپنی پر دھاوا بول کر60کارکنوں کو یرغمال بنا لیا،یہ مقامی مسئلہ ہے ،حکومت حملہ آوروں کو پلیٹ فارم چھوڑنے کیلئے نہیں کہہ سکتی ، ترجمان

منگل 10 اکتوبر 2006 23:12

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) نائیجریا میں مسلح دیہاتیوں نے ایک غیر ملکی تیل کی کمپنی پر دھاوا بول کرکمپنی کے 60کارکنوں کو یرغمال بنا لیا ۔

(جاری ہے)

تیل کمپنی رائل ڈچ شیل کے ترجمان نے اخبارنویسوں کو بتایاکہ چند مسلح افراد نن ریور کے علاقے میں واقع کمپنی کے ایک پلیٹ فارم پر اسلحہ کے زور پر گھس آئے اور سیکورٹی پوسٹ پر قبضہ کرلیا بعد میں مسلح افراد نے کمپنی میں کام کرنے والے لوگوں کو سیکورٹی پوسٹ میں بند کرکے یرغمال بنا دیا ترجمان نے بتایاکہ حملے کے بعد اب پلیٹ فارم بند پڑا ہے جو یومیہ 12ہزار بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے دوسری طرف نائیجریا حکومت کے ترجمان نے ایک خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ ایک مقامی مسئلہ ہے اور حکومت حملہ آوروں کو پلیٹ فارم چھوڑنے کیلئے مذاکرات کردی ہے اور بہت جلد اس مسئلہ کو حل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیل دنیا کے آٹھویں بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک نائیجریا کا سب سے بڑا آپریٹر ہے اور ملک کی یومیہ 24ملین بیرل تیل کی نصف سے زیادہ پیداوار کا ذمہ دار ہے

متعلقہ عنوان :