القاعدہ وائٹ ہائوس پر القاعدہ کے حملے کی خواہش! نئی ویڈیو فلم جاری

منگل 10 اکتوبر 2006 01:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) القاعدہ کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں امریکی قید سے فرار ہونے والے ابو یحیحیٰ ال لیبی کو خطاب کرتے دکھایا گیا ہے۔دبئی میں العربیہ ٹی وی نے ایک وڈیو جاری کی ہے۔ جس کے بارے میں ماہرین کی رائے ہے کہ اسے جنوبی افغانستان میں فلمایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے پر مشتعمل اس وڈیو میں ابو یحیحیٰ جنگجوئوں کو جہاد کی ترغیب دے رہا ہے ۔اور اس نے وہائٹ ہائوس پر حملے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے جنگجو ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کریں‌ ۔ ابو یحیحیٰ اور لیبیا کے ابو الحسن گزشتہ سال اپنےدیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی قید سے فرار ہوگئےتھے۔

متعلقہ عنوان :