اقوام متحدہ کی فوج میں شمولیت کے لئے ترک فوجی دستہ لبنان پہنچ گیا

منگل 10 اکتوبر 2006 01:13

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) ترکی کا ایک فوجی دستہ لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی فوج میں شمولیت کے لئے بیروت پہنچ گیا ۔ یہ فوجی دستہ لبنان آنے والے مزید ترک فوجیوں کےلئے آپریشنل بیس تیا ر کرے گا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لبنان میں مقیم آرمینیا کے باشندوںنے ترک افواج کی لبنان میں تعیاتی کی مخالفت کی ہے ۔ ترکی کی حزب اختلاف نے بھی لبنان میں ترک افواج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں ترک افواج کی تعیناتی سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :