پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات عید کے بعد ہوں‌گے ۔۔پاکستانی ہائی کمشنر عزیز احمد خان کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2006 01:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) بھارت میں‌پاکستان کےہائی کمشنرعزیزاحمد خان نے کہاہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی سطح ه پر مذاکرات عید کے بعد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر صحافیوں‌سے گفتگو کرتے ہوئےہائی کمشنرریاض احمد خان نے کہا کہ خطے میں امن کےقیام کے لئے کوششوں کو آغاز ہوگیا ہے اورپاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ درمیان عید کے بعدبات چیت ہوگی انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک درمیان مذاکرات کی حتمی تاریخ کاتعین کچھ دنوں‌میں‌ہوجائےگا ۔

اس موقع پر افطار پارٹی میں‌شریک کشمیری رہنما عبدالغنی بٹ نے کہا کہ افطار پارٹی میں پاکستان اور بھارت کے لوگ جمع ہیں‌اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ کشمیری رہنما بھی یہاں موجود ہیں‌۔ان کا کہنا تھاکہ اگر دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان ایسی ملاقاتوں کا سلسہ جاری رہا تو نہ صرف تنازعات حل ہوجائیں گےبلکہ خطے میں استحکام اور پائیدار امن کا قیام ممکن بھی ہوسکے گا ۔