مظفرآباد میں کیپٹیل ویلیو ٹیکس عائد کردیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2006 14:41

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006)حکومت آزادکشمیر نے مظفرآباد میں جائیداد کی خرید وفروخت پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (CVT)عائد کردیا ہے اوریہ رقم شہریوں سے 2فیصد کے حساب سے وصول کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر نہ صرف شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے بلکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ یہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔فی الحال شہر کا ماسٹر پلان دیا گیا ہے اور نہ عوام کو مستقل بنیادوں پررہائش کی سہولت حاصل ہے ۔ابھی تک معاوضہ جات بھی ادا نہیں کیے جاسکے ہیں۔لہذا عوام کسی قسم کا اضافی ٹیکس ادانہ کریں ۔شہریوں نے اس حوالہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے یہ ٹیکس فوری طور پرواپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔